ابنا: بحرین کے وزیر خارجہ خالد بن احمد آل خلیفہ نے بتایا کہ آئندہ ماہ منامہ میں ہونے والے مذاکرات میں ایرانی وزیر خارجہ کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ احمد بن آل خلیفہ نے مزید کہا بحرین علاقے کے ممالک میں پہلا ملک ہے جس نے ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان ایران جوہری مسئلے پر سمجھوتے کا خیرمقدم کیا ہے۔باخبر ذرائع کی رپورٹ کے مطابق یہ دعوت نامہ ایرانی حکام کو موصول ہوچکا ہے اور ایرانی حکام ان مذاکرات میں شرکت کے متعلق سوچ رہے ہیں۔ مذکورہ ذرائع کا کہنا ہے کہ منامہ مذاکرات میں ایران کی شرکت حتمی نہیں ہے۔......./169
29 نومبر 2013 - 20:30
News ID: 484561
بحرین کے وزیر خارجہ نے آئندہ ماہ منامہ میں ہونے والے مذاکرات میں تہران کو شرکت کی دعوت دی ہے۔